بارہمولہ: سرحدی قصبہ اوڑی کے مورہ علاقے میں بدھ کی دوپہر اُس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب علاقے میں ’آدم خور‘ تیندوے کو دیکھا گیا۔ Panic Grips in Uri as ‘Man eater’ Leopard Spotted محکمہ وائلڈ لائف نے فوری طور علاقے میں ٹیم روانہ کرکے تیندوے کی تلاش شروع کر دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ علاقے میں گزشتہ دنوں جنگلی جانوروںکے حملوں میںتین کمسن بچوں کی ہلاک کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول بنا ہوا ہے۔
Leopard Spotted in URI: اوڑی میں 'آدم خور' تیندوا سے علاقے میں خوف و ہراس - تیندوے کی تلاش شروع
شمالی کشمیر North Kashmir کے بونیار، اوڑی میں جنگلی جانوروں کے حملوں میں 3 کمسن بچوں کی ہلاکت Leopard Mauls 3 Kids to Death in URI کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ وہیں انتظامیہ کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔
سرحدی قصبہ اوڑی کے بونیار علاقے میں گزشتہ چار دن کے دوران جنگلی جانوروں کی جانب سے کیے گئے حملے میں تین کمسن بچوں کی ہلاکت کے بعد انتظامیہ نے ’آدم خور‘ تیندوے کو مار گرانے کے احکامات صادر کیے ہیں۔ ‘Man eater’ Leopard Spotted in Uri اتوار کو جھولن، بعد ازاں ترکانجن اور بٹنگی بونیار علاقوں میں ’آدم خور‘ تیندوے نے تین کمسن بچوں پر حملہ کر کے انہیں ہلاک کر دیا تھا۔
جہاں انتظامیہ کی جانب سے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی جا رہی ہے وہیں مساجد میں لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے لوگوں کو صبح و شام کے اوقات میں تنہا گھروں سے نکلنے میں پرہیز کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔ Leopard Mauls 3 Kids to Death in URI اس کے علاوہ بچوں کو بھی تنہا گھروں سے باہر نہ بھیجنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔