بارہمولہ: جموں و کشمیر پہاڑی کلچرل ویلفیئر فورم کی جانب سے شمالی کشمیر کے سرحدی قصبہ اوڑی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں مقامی ڈی ڈی سی چیئرپرسن سفینہ بیگ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ پہاڑی کلچرل فورم سمیت دیگر رہنمائوں نے پروگرام میں شرکت کی اور حکومت سے ایس ٹی درجہ کے مطالبہ کیا۔ Paharis Demand ST Status
ST Status for Paharis : پہاڑی زبان بولنے والوں کو ایس ٹی درجہ دئے جانے کی مانگ - پہاڑی زبان و ادب
ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پہاڑی زبان و ادب اور اس کی تاریخ پر روشنی ڈالی گئی وہیں پہاڑی زبان بولنے والے افراد کو درپیش مشکلات پر بھی گفتگو کی گئی۔ Programme in URI
تقریب میں پہاڑی زبان و ادب اور اس کی تاریخ پر روشنی ڈالی گئی اور پہاڑی زبان بولنے والے افراد کو درپیش مشکلات پر بھی گفتگو کی گئی۔ مقررین نے حکومت سے پہاڑی زبان بولنے والے سبھی افراد کو ایس ٹی کا درجہ دیے جانے کی بھی اپیل کی۔ اس موقع پر مختصر ثقافتی پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔ Pahari Cultural Forum Demand ST Status
پروگرام میں جموں وکشمیر پہاڑی کلچرل ویلفیئر فورم کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ سابق ایم ایل سی سید رفیق حسین، بی ڈی سی چیئرمین محمد فرید خان، شیخ مہتاب صدر امن و امان کلچرل، میر خورشید بی ڈی سی ممبر، سرپنچ فیصل خان، ایڈوکیٹ شبیر احمد، سمیت دیگر پہاڑی شخصیات نے شرکت کرکے ایس ٹی درجہ کی مانگ کی حمایت کی۔