ضلع بارہمولہ میں سوپور قصبہ کے بابا یوسف علاقے میں قریب تین سال قبل سرکار نے میریج ہال (کمیونٹی سنٹر) کی تعمیر کا کام شروع کیا جسے نا معلوم وجوہات کی بنا پر ادھورا چھوڑ دیا گیا۔
اس وقت یہ ادھوری اور خستہ حال عمارت اوباش نوجوانوں کا پسندیدہ ٹھکانہ بن چکی ہے جس سے مقامی آبادی کو فکر و تشویش لاحق ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کی غرض سے انتظامیہ نے کمیونٹی سینٹر کی تعمیر شروع کی، تاہم فلاح و بہبود کے برعکس اس سے علاقے کے باشندوں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔