شمالی کشمیر North Kashmir کے ضلع بارہمولہ کے مازبوگ، سوپور میں ہفتہ کو کو ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار کی موت واقع ہو گئیMotorcyclist Killed in Sopore۔ حادثے میں دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
دلدوز سڑک حادثے میں موٹر سائکل سوار کی موت اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل اور ایک کار کے مابین ٹکر Road Accident in Soporeکے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار نوجوان کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور فوت ہوئے نوجوان کی جسد خاکی کو قانونی و طبی لوازمات کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا وہیں زخمی نوجوانوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے فوت ہوئے نوجوان کی شناخت برہان احمد ولد طارق احمد ساکنہ دوب آگاہ، سوپور کے طور پر کی ہےMotorcyclist Killed during road accident in Sopore۔ سوپور پولیس نے ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔