اردو

urdu

ETV Bharat / state

Leopard in Baramulla اوڑی میں تیندوے کے حملے میں بچہ زخمی - بارہمولہ میں تیندوے کا حملہ

ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقہ اوڑی میں تیندوے نے ایک دس سالہ بچے پر حملہ کر زخمی کر دیا۔ بچے کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ leopard attack in Uri

اوڑی میں تیندوے کے حملے میں بچہ زخمی
اوڑی میں تیندوے کے حملے میں بچہ زخمی

By

Published : Nov 12, 2022, 9:57 AM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقہ اوڑی کے زبور پٹن علاقے میں ایک دس سالہ بچہ تیندوے کے حملے میں زخمی ہو گیا۔ جانکاری کے مطابق یہ بچہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا تبھی تیندوے نے بچے پر حملہ کر دیا اور اسے زخمی کر دیا۔ زخمی بچے کی شناخت توصیف احمد ولد محمد صدیق طاس ساکنا زبور پٹن اوڑی کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی ہوئے بچے کو فوری طور اوڑی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ leopard in Baramulla

واضح رہے کہ اس سے قبل 22 ستمبر کو ضلع بارہمولہ کے اوڑی میں تیندوے نے ایک سات سالہ لڑکے کو اپنا نوالہ بنایا تھا۔ کمسن لڑکے کی شناخت علی حسین ولد عباس حسین کے بطور ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Wild animal takes away minor boy شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی میں تیندوے نے کمسن لڑکے کو اپنا نوالہ بنایا

ABOUT THE AUTHOR

...view details