اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ: منریگا ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال جاری - منریگا ایسوسی ایشن

محکمہ دیہی ترقی میں منریگا سے وابستہ عارضی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال بدستور جاری۔

بارہمولہ: منریگا ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال جاری
بارہمولہ: منریگا ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال جاری

By

Published : Aug 31, 2020, 7:30 PM IST

شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے تحصیل سوپور اور تحصیل زینہ گیر میں ایم جی نریگا (MGNREGA) سے وابستہ عارضی ملازمین نے اپنی مانگوں کو لیکر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

محکمہ دیہی ترقی میں برسوں سے یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت نے مستقلی کا وعدہ کرکے انہیں منریگا میں بھرتی کیا تھا، تاہم کئی سال گزرنے کے باوجود بھی انتظامیہ انکی مستقلی کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھا رہی، جس کے لیے مجبورا انہیں کام چھوڑ ہڑتال پر جانا پڑا۔

بارہمولہ: منریگا ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال جاری

اس حوالے سے منریگا ایسوسی ایشن کے بلاک صدر سیف اللہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات بات کرتے ہوئے کہا: ’’ہم 16 اگست سے کام چھوڑ ہڑتال پر ہیں، انتظامیہ ہماری بات سننے تک کو تیار نہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم برسوں سے مرکزی و مقامی سرکاروں کی جانب سے وضع کی گئی اسکیموں کو عملی جامہ پہنانے میں کلیدی رول ادا کر رہے ہیں، حتی کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران بھی منریگا سے وابستہ عارضی ملازمین نے گھر گھر جاکر عوام تک ماسک، سینیٹائزرس اور دیگر سامان پہنچانے کے علاوہ جگہ جگہ جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کیا، اس کے باوجود انتظامیہ ہمارے مطالبات کو لیکر سنجیدہ نہیں۔‘‘

احتجاجی عارضی ملازمین نے انتظامیہ سے انکے مطالبات بشمول منریگا سپوٹنگ اسٹاف کو محکمہ آر ڈی ڈی میں ضم کرنے کی فوری طور مانگ کرنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details