پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے چلتے آج صبح سے ہی لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو ملا اور اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دن کے اختتام تک ووٹنگ کی شرح 70فی صد عبور کرے گی۔
بارہمولہ نشست کیلئے پُر امن انتخابات جاری - پارلیمانی انتخابات
ملک میں پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے جہاں پہلے مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے گئے وہیں ریاست جموں کشمیر میں بارہمولہ-کپوارہ پارلیمانی نشست پر بھی رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کیا۔
بارہمولہ نشست کیلئے پُر امن انتخابات جاری
ادھر انجینئر رشید اور چودھری محمد رمضان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی اپنی پارٹی کی جیت کا دعویٰ کیا۔
نمائندے کے مطابق بارہمولہ انتخابی نشست کے لئے سبھی اضلاع میں ووٹنگ پر امن رہی، آخری اطلاع ملنے تک ووٹنگ جاری تھی اور کسی بھی علاقے سے کسی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔