شمالی کشمیر کے زنگیر، سوپور کے کسانوں کا کہنا ہے کہ جون کے اوائل میں کھیتوں میں پنیری لگائی جاتی تھی، تاہم رواں برس کھیتوں میں پانی نہ ہونے کے سبب کھیت سوکھ چکے ہیں اور اگر جلد پنیری نہیں لگائی گئی تو اس سال وہ دھان کی کاشت نہیں کر پائیں گی۔
سوپور: کھیتوں میں سینچائی کا معقول انتظام نہ ہونے کے سبب کسان پریشان ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کسانوں کا کہنا ہے کہ سینچائی کے لیے معقول پانی نہ ہونے کے سبب کسان بے حد پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’عموما جون کے اوائل میں ہی پنیری لگائی جاتی تھی تاہم رواں برس جون کا نصف مہینہ گزرنے کے باوجود پنیری نہیں لگائی گئی۔‘‘
کسانوں نے کہا کہ اگر وقت پر کھیتوں کی سینچائی کا انتظام نہیں کیا گیا تو اس سال وہ دھان کی کھیتی کرنے سے قاصر ہو جائیں گے۔
انہوں نے محکمہ فلڈ کنٹرول اینڈ اریگیشن کے ملازم میں غفلت شعاری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’محکمہ کے ملازمین اپنی تنخواہ حاصل کر رہے ہیں مگر کسانوں کو پانی فراہم کرنے میں سنجیدہ کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں نے متعلقہ محکموں سمیت ضلع انتظامیہ سے بھی سینچائی کے حوالے سے انتظامات کیے جانے کی گزارشات کیں تاہم کسانوں کی مشکلات کا ازالہ نہیں کیا گیا۔‘‘