اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ : سوپور میں عالمی یوم شجر کاری منایا گیا

مخدومیہ اسکول کے بچوں نے آبائی گاؤں وارپورہ میں ریلی کا انعقاد کیا اور گاوں کے لوگوں کو ماحولیات کے تحفظ کے بارے میں آگاہ کیا۔

World Forestation Day celebrated in Sopore
World Forestation Day celebrated in Sopore

By

Published : Mar 21, 2021, 3:48 PM IST

ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور کے وار پورہ زنگیر میں واقع مخدومیہ اسکول میں آج عالمی یوم شجرکاری پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس دوران اسکول کے احاطہ میں مختلف قسم کے پودے لگائے اور اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

سوپور میں عالمی یوم شجر کاری منایا گیا

اس ضمن میں مخدومیہ اسکول وار پورہ زنگیر کے چیئرمین و پرنسپل نے کہا 'عالمی سطح پر 21 مارچ کو یوم شجر کاری کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کے علاوہ بھی پیڑ و پودے لگانے چاہیے'۔

وہیں اسکول کے بچوں نے کہا 'عالمی یوم شجر کاری کے روز ہر انسان کو اپنے آس پاس پیڑ پودے لگانے چاہیے اور ماحولیات کے تحفظ کے بارے میں سوچنا چاہیے'۔

یہ بھی پڑھیے
انڈس فوڈ 2021 فیسٹیول میں جموں و کشمیر کی شرکت

اسکول کے بچوں نے آبائی گاؤں وار پورہ میں ایک ریلی کا انعقاد کیا اور گاوں کے لوگوں کو ماحولیات کے تحفظ کے بارے میں آگاہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details