ضلع بارہمولہ کے سوپور میں محکمہ ہینڈی کرافٹس نے یک روزہ معلوماتی کیمپ کا انعقاد کیا جس میں بیسیوں دستکاروں نے شرکت کی، جس میں خواتین کی کثیر تعداد شامل تھی۔
کیمپ کے دوران محکمہ کے افسران نے دستکاروں کو محکمہ ہینڈی کرافٹس کی جانب سے وضع کی گئی مختلف اسکیمز سے روشناس کرایا، اس دوران دستکاروں خصوصا خواتین کو آگے آنے کی ہدایت دیتے ہوئے اس طرح کے پروگرامز میں محکمہ کا تعاون کرنے کی اپیل کی گئی۔
کیمپ میں قصبہ سوپور کے علاوہ زنگیر اور رفیع آباد سے تعلق رکھنے والی خواتین دستکاروں نے بھی شرکت کی۔