شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پیر کے روز مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کئے گئے ایک گرینیڈ حملے میں کم از کم چھ عام شہری زخمی ہوگئے ہیں۔
بارہمولہ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج - baramaull attack
بھارتی فوج نے سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'عسکریت پسندوں نے فوجی قافلے پر گریئنڈ داغا، تاہم گرینڈ کانوائی کی آخری گاڑی گزرنے کے بعد پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 6 عام شہری زخمی ہو گئے۔
بارہمولہ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج
اس حملے کے بعد بھارتی فوج نے سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'عسکریت پسندوں نے فوجی قافلے پر گریئنڈ داغا، تاہم گرینڈ کانوائی کی آخری گاڑی گزرنے کے بعد پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 6 عام شہری زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا۔
فوج نے بتایا کہ حملے کے فوراً بعد علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔ ادھر ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے ۔