اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور: محکمہ فلڈ کنٹرول اینڈ ایریگیشن میں ایگزیکیٹیو انجینیئر کے نہ ہونے سے عوام پریشان - تعمیراتی کاموں کے لیے بھی ٹینڈر

محکمہ فلڈ کنٹرول اینڈ ایریگیشن، سوپور میں ملازمین خصوصاً ایریگیشن ایگزیکیٹیو کے نہ ہونے سے عوام کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوپور: محکمہ فلڈ کنٹرول اینڈ اریگیشن میں ایگزیکیٹو انجینئر کے نہ ہونے سے عوام پریشان
سوپور: محکمہ فلڈ کنٹرول اینڈ اریگیشن میں ایگزیکیٹو انجینئر کے نہ ہونے سے عوام پریشان

By

Published : Jun 9, 2021, 11:10 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں محکمہ فلڈ کنٹرول اینڈ اریگیشن کے دفتر میں گزشتہ ایک سال سے ایگزیکیٹیو انجینیئر کے نہ ہونے سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوپور: محکمہ فلڈ کنٹرول اینڈ اریگیشن میں ایگزیکیٹو انجینئر کے نہ ہونے سے عوام پریشان

مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ برس سے ایگزیکیٹیو انجینیئر فلڈ کنٹرول اینڈ اریگیشن کا تبادلہ کیا گیا تب سے لے کر آج تک دوسرے افسر کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی، جس سے سوپور کی عوام کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس وقت کشمیر میں پنیری کا موسم عروج پر ہے اور ایگزیکیٹیو انجینیئر کے نہ ہونے سے محکمہ فلڈ کنٹرول اینڈ اریگیشن کے ملازمین بقدر ضرورت کھیتوں تک پانی نہیں پہنچا رہے ہیں جس کے سبب کسان بے حد پریشان ہیں۔

مقامی کنٹریکٹرس ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے بتایا کہ محکمہ میں افسر نہ ہونے کے باعث ان کی رقومات واگزار نہیں کی جا رہی ہیں، وہیں نئے تعمیراتی کاموں کے لیے بھی ٹینڈر نہیں نکالے جا رہے ہیں۔

انہوں نے اس ضمن میں انتظامیہ سے علاقے میں فوری طور پر ایگزیکیٹیو انجینیئر کی تعیناتی عمل میں لانے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details