اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور: پانی کی شدید قلت، لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا - محکمہ جل شکتی

قدرتی آبی ذخائر سے مالا مال ہونے کے باوجود وادی کشمیر کے مختلف علاقوں کے لوگ پانی کی ایک ایک بوند کے لیے ترس رہے ہیں۔

سوپور: پانی کی شدید قلت، لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا
سوپور: پانی کی شدید قلت، لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا

By

Published : Aug 18, 2021, 2:01 PM IST

ضلع بارہمولہ کے مہاراج پورہ، سوپور میں پانی کی شدید قلت کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دور جدید میں بھی مہاراج پورہ، سوپور کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی حاصل کرنے کے لیے میلوں کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔

سوپور: پانی کی شدید قلت، لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا

مقامی باشندوں نے بتایا کہ سوپور ٹائون سے محض چند کلومیٹر دور مہاراج پورہ میں پانی کی شدید قلت کے سبب لوگوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے میں انتظامیہ ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ علاقے میں پینے کے صاف پانی کی قلت کے سبب لوگوں کو صبح و شام مقامی ندی سے پانی لانا پڑتا ہے جو انتہائی غلیظ ہونے کے سبب وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا اندیشہ لاحق رہتا ہے۔

مزید پڑھیں:بس اسٹینڈ سوپور کی میگڈمائزیشن سے مقامی باشندے بے حد مسرور

مقامی باشندوں نے بتایا کہ پچھلے کئی برسوں سے انہوں نے پانی کے حوالے سے تحصیل و ضلع انتظامیہ سمیت مختلف دفاتر کے چکر کاٹے، تاہم اس کے باوجود لوگوں کو پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے محکمہ جل شکتی سمیت ضلع انتظامیہ کے تئیں ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے انتظامیہ سے علاقے میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنائے جانے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details