سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے شیری چندوسہ جنگل علاقے میں ہوئے تصادم میں زخمی فوجی اہلکار نے آج آرمی ہسپتال سرینگر میں دم توڈ دیا۔Baramulla gunfight Army man succumbs
فوجی ترجمان کے مطابق 52 راشٹریہ رائفلز کے فوجی جوان گزشتہ روز بارہمولہ انکاؤنٹر میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔زخمی فوجی جوان کو سرینگر کے ارمی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ہلاک ہونے والے فوجی اہلکار کی شناخت رائفل مین کلبھوشن مانتا کے طور پر ہوئی ہے۔
بارہمولہ انکاؤنٹر میں فوجی اہلکار دوران علاج ہلاک شمالی فوج کے کمان نے ٹویٹر پر فوجی کی ہلاکت پر تفصیل دینتے ہوئے لکھا کہ " جی او سی شمالی کمان کے لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی، اور شمالی کمان کے تمام رینک افسران رائفل مین کلبھوشن مانتا کے افسوسناک انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جو 27 اکتوبر کو بارہمولہ میں عسکریت پسندوں سے لڑتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔ ان کی روح کو سکون ملے"۔
جموں و کشمیر پولیس کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بارہمولہ تصادم جگہ کی تلاشی مہم کے دوران لشکر طیبہ کے ایک عسکریت پسند کو زندہ گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار عسکریت پسند کی شناخت نثار احمد بھٹ ولد محمد اکبر بھٹ ساکن شرکواڑہ کریری بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق لشکر طیبہ کے ایک اور عسکریت پسند عثمان جو پاکستانی ہے، مختلف مقدمات میں مطلوب ہے،اور ان کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے عسکریت پسند کے قبضے سے ترمیم شدہ AKS 74u، ایک میگزین، 28 راؤنڈ برآمد کیے گئے ہے۔
بتادیں کہ بارہمولہ کے شیری چندوسہ جنگل علاقے بدھ کے روز سکیورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا تھا جس دوران سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان زخمی ہوا تھا جس کو علاج و معالجے کے لیے سرینگر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
سکیورٹی فورسز نے آج مذکورہ جنگل علاقے میں جائے تصادم پر جمعرات کی صبح تلاشی آپریشن پھر بحال کیا ہے جو گذشتہ شام تاریکی ہونے کے باعث معطل کر دیا گیا تھا۔ Baramulla Encounter
یہ بھی پڑھیں: Encounter in Baramulla بارہمولہ انکاونٹر میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی