شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی کے بونیار علاقے میں پولیس نے ہفتے کے روز ناکے کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 130 گرام براؤن شوگر بر آمد کیا۔
ایس ڈی پی او اوڑی نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع کے بعد ناکہ پارٹی نے ایک گاڑی کو روک کر تلاشی کے دوران 130 گرام براؤن شوگر ضبط کر لیا۔