اردو

urdu

By

Published : Mar 20, 2021, 4:05 PM IST

ETV Bharat / state

سی آر پی ایف کی جانب سے سوپور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

سوپور میں سی آر پی ایف کی جانب سے منعقد کیے گئے میڈیکل کیمپ میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔

سی آر پی ایف کی جانب سے سوپور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد
سی آر پی ایف کی جانب سے سوپور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

ضلع بارہمولہ کے ٹاون حال سوپور میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 179 بٹالین نے ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔

میڈیکل کیمپ آئے مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ انہیں ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔

سی آر پی ایف کی جانب سے سوپور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

کیمپ میں آئے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’دور افتادہ علاقوں میں بھی اس طرح کے کیمپس کا انعقاد ناگزیر ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ عام اسپتالوں میں جہاں مریضوں کو ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں وہیں اس طرح کے کیمپس میں انکا تسلی بخش علاج کیا جاتا ہے۔

پروگرام کا افتتاح سی آر پی ایف کے ڈی آئی جی (نارتھ) انیس سروہی نے کیا۔ ان کے ہمراہ 179 سی آر پی ایف کے ڈپٹی کمانڈنٹ راکیش کمار کے علاوہ سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے اس طرح کے پروگرامز کو مزید مقامات پر بھی منعقد کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’’میڈیکل کیمپ میں تقریبا 200 کے قریب مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ انہیں ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details