ضلع بارہمولہ کے پانزلہ، سوپور علاقے میں تعینات سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا اے ایس آئی دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا۔
سوپور: دل کا دورہ پڑنے سے سی آر پی ایف اہلکار کی موت - شمالی کشمیر
شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی۔
دل کا دورہ پڑنے سے سی آر پی ایف اہلکار کی موت
ذرائع کے مطابق 92 بٹالین سے وابستہ سی آر پی ایف کے ASI (اے ایس آئی) کو سینے میں شدید درد کی شکایت کے بعد اس کے ساتھیوں نے اسے نزدیکی اسپتال پہنچایا تاہم وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
فوت ہونے والے سی آر پی ایف اہلکار کی شناخت شیر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جو اس وقت سوپور کے پانزلہ پورہ میں تعینات تھے۔