عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کی ایس او جی ٹیم کی مشترکہ کارروائی کے دوران سوپور کے ڈانگر پورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئیے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔