اردو

urdu

ETV Bharat / state

Civil Services Exam بارہمولہ کے لڑکے نے سول سروس کا امتحان کوالیفائی کیا - Civil Service Exam Qualified By Baramulla Boy

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے سید عادل بخاری نے یو پی ایس سی UPSC امتحان میں نمایاں کارکردگی حاصل کر کے انڈین اسٹیٹسٹیکل سروس امتحانات (Indian Statistical Service Examination) پاس کیا ہے۔ Civil Service Exam Qualified By Baramulla Boy

Civil Service Exam Qualified By Baramulla Boy
Civil Service Exam Qualified By Baramulla Boy

By

Published : Dec 29, 2022, 9:30 AM IST

Updated : Dec 29, 2022, 1:47 PM IST

سول سروس کا امتحان کوالیفائی کرنے والے سید عادل ظہور اور ان کے اہل خانہ سے بات چیت

بارہمولہ: سید عادل ظہور حاجی بل بارہمولہ سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ کشمیر کے دوسرے شخص ہیں جنہوں نے اس اعلیٰ امتحان کو پاس کیا ہے جس کا نتیجہ کل یو پی ایس سی نے ڈکلیئر کیا۔ ظہور اس وقت بلاک ڈیولپمنٹ دفتر قاضی آباد میں اکاؤنٹ اسسٹنٹ کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ دراصل حاجی بل بارہمولہ کا ایک دور دراز علاقہ ہے اور وہاں جانے کے لیے کافی پیدل چلنا پڑتا ہے اور اس کے باوجود اس نے کافی محنت کی اور اس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ ظہور احمد نے بوائز ہائر سیکنڈری اسکول بارہمولہ میں آرٹس کی بیچلرس ڈگری حاصل کی اور اس کے بعد کشمیر یونیورسٹی میں ماسٹرس ڈگری حاصل کی اور اس کے ساتھ ساتھ جونیئر ریسرچ فیلو شپ کا امتحان بھی پاس کیا۔ Baramulla Boy Qualifies Civil Services Exam

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے جموں و کشمیر سروس سیلکشن بورڈ 2021 میں اکاؤنٹ اسسٹنٹ کا امتحان پاس کیا اور اس دوران ان کو شوق پیدا ہوا کہ وہ سول سروس کے اعلیٰ امتحان میں شرکت کر کے کچھ بڑا حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے کافی محنت کی اور آج انڈین اسٹیٹسٹیکل کا امتحان پاس کیا۔ دراصل یو پی ایس سی نے اس امتحان کو جون چوبیس 2022 میں منعقد کیا تھا جس کا انٹرویو دسمبر انیس 2022 کو لیا گیا۔ اس پوسٹ کے لیے کل چوبیس سیٹیں تھیں اور اس امتحان کو انڈین اکنامکس سروس کہا جاتا ہے اور اس سے پہلے جنہوں نے یہ امتحان پاس کیا ہے ان کا نام حاجی الطاف ہے اور وہ موجودہ وقت میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ہیں۔

Last Updated : Dec 29, 2022, 1:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details