ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی میں ریچھ نے 55 سالہ شخص پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔
آفیشیلز کے مطابق چولان، اوڑی کے رہنے والے 55 سالہ بشیر احمد ولد فقیر احمد مغل کو بدی بہک کے جنگلی علاقے میں ریچھ نے حملہ کرکے لہولہان کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ زخمی ہوئے بشیر احمد کو مقامی باشندوں نے فوری طور پر طبی مرکز موہورا پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد معالجین نے انہیں سرینگر کے صورہ اسپتال ریفر کردیا۔