قصبہ اوڑی میں لائن آف کنٹرول سے متصل علاقہ کملا کوٹ میں محمد سفیر مغل ولد محمد شفیع مغل بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
اوڑی: بجلی کا کرنٹ لگنے سے 32 سالہ شخص ہلاک - URI news
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 32 سالہ دکاندار ہلاک ہوگیا۔
![اوڑی: بجلی کا کرنٹ لگنے سے 32 سالہ شخص ہلاک اوڑی: بجلی کرنٹ لگنے سے 32 سالہ شخص ہلاک](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-11915085-thumbnail-3x2-electrocuted-death.jpg)
اوڑی: بجلی کرنٹ لگنے سے 32 سالہ شخص ہلاک
اطلاعات کے مطابق محمد سفیر ٹرانسفارمر کی مرمت کا کام کر رہا تھا جس دوران اسے بجلی کا شدید جھٹکا لگا۔ اگرچہ انہیں فوری طور سب ضلع اسپتال اوڑی منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔