شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے بانہال تک چلنے والی ریل سروس کو ایک بار پھر دو دنوں کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بارہمولہ تا بانہال ریل سروس 21 اور 22 جولائی کو بند رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کورونا وبا کے پیش نظر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بارہمولہ- بانہال ریل سروس 14 جولائی سے بحال ہوئی تھی۔