بانڈی پورہ: پیپلز کانفرنس کے سینیئر رہنماء و سابق ایم ایل سی یاسر ریشی نے کہا کہ پیپلز الائنس فار گُپکار ڈکلیئریشن (پی اے جی ڈی) کی بنیاد جھوٹ اور دھوکے پر تھی اور اس کا انجام بھی دھوکہ دہی کے طور پر ظاہر ہونے لگا ہے۔ یاسر ریشی نے ان باتوں کا اظہار بانیاری گاؤں میں ایک سیاسی تقریب کے دوران کیا۔Yasir Reshi on PAGD
انہوں نے کہا کہ پی اے جی ڈی کو بنایا ہی اس لیے گیا تھا کہ کشمیر کے لوگوں کو ایک نئے طریقے سے دھوکہ دیا جائے اور اب اس اتحاد کی اصل حقیقت ظاہر ہونے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پی اے جی ڈی کو کبھی تسلیم نہیں کرتے اور یہ شروع سے ہی جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مبنی جماعت نے تشکیل دیا تھا۔ قابلِ ذکر ہے کہ اس تقریب کے دوران متعدد سینیئر سیاسی کارکنان نے یاسر ریشی کے ساتھ ہاتھ ملایا۔ Yasir Reshi on PAGD