اردو

urdu

By

Published : Jun 14, 2022, 2:25 PM IST

ETV Bharat / state

Rally to Save Environment: بارہمولہ میں ماحولیات کو بچانے کے لیے بیداری ریلی

ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے بیداری ریلی نکالی گئی، یہ ریلی سوپور کے اقبال مارکٹ سے شروع ہوئی اور بس اسٹینڈ پر اختتام پزیر ہوئی۔ Awareness rally to save the environment in Sopore

بارہمولہ میں ماحولیات کو بچانے کے لیے بیداری ریلی
بارہمولہ میں ماحولیات کو بچانے کے لیے بیداری ریلی

بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں محکمہ میونسپل کونسل کی جانب سے ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا گیا جس میں سوپور اور اس کے مختلف علاقوں سے آئے اسکولی بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ میونسپل کونسل کے ایگزیکٹو افسر طارق احمد ریشی کے ساتھ ساتھ محکمہ کے دیگر ملازمین نے شرکت کی۔ Rally to save the environment in Baramulla

اس دوران ایک ریلی نکالی گئی جو سوپور کے اقبال مارکٹ سے شروع ہوئی اور بس اسٹینڈ پر اختتام پزیر ہوئی۔ ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی کونسلز محمد یوصف نے بتایا کہ 'اس پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ 'ہمارے ارد گرد کا ماحول کافی خراب ہو گیا ہے اس لیے ایسے پروگرام کرنا اور لوگوں میں بیداری پیدا کرنا بہت ضروری ہے۔'

بارہمولہ میں ماحولیات کو بچانے کے لیے بیداری ریلی

یہ بھی پڑھیں: Environment Awareness Rally In Bandipora: نسبل بانڈی پورہ میں ماحولیات کے لیے بیداری ریلی

انہوں نے بتایا کہ 'جو ہم پولی تھین بیگ کا استعمال کرتے ہیں یہ سہی نہیں ہے کیونکہ اس سے ہمارا موحول کافی آلودہ ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ جگہ جگہ پر کوڑا کچرا جمع کرتے ہیں اور اس سے بھی موحول کافی خراب ہوتا ہے، ہم آنے والے وقت میں اس قسم کے پروگرام اور کریں گے تاکہ لوگوں تک ہماری بات پہنچ سکے۔'

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details