شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بومئی، زینہ گیر کے کمیونٹی ہال میں منشیات اور ذہنی تناؤ کے حوالے سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ آگہی پروگرام میں مقررین نے معاشرے میں بڑھتی منشیات کی لت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے منشیات کا قلع قمع کرنے میں عوام سے اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
مقررین نے کہا کہ موجودہ دور میں منشیات کے کاروبار کے ساتھ ساتھ ذہنی تناؤ میں بھی اضافہ ہورہا ہے جس کی روک تھام کے لیے سماج کے سبھی طبقہ ہائے فکر کو یکجا کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ایس ایچ او بومئی نے کہا کہ انفرادی طور پر منشیات کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔ والدین، اساتذہ، سیول سوسائٹی ممبران، پولیس اور انتظامیہ سمیت مذہبی رہنماؤں خصوصاً ائمہ مساجد کو بھی منشیات کا قلع قمع کرنے کے لیے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔