اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug De-Addiction Awareness Programme in Sopore: سوپور میں منشیات کے خلاف ایک بیداری پروگرام کا اہتمام - بیداری مہم پروگرام

جموں و کشمیر کے ضلع باہمولہ کے سوپور میں منشیات کے خلاف ایک بیداری Awareness Against Drug Abuse پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں طالب علموں، صحافیوں اور پولیس کے اعلیٰ افسروں نے شرکت کی۔

سوپور میں منشیات کے خلاف ایک بیداری پروگرام کا اہتمام
سوپور میں منشیات کے خلاف ایک بیداری پروگرام کا اہتمام

By

Published : Dec 20, 2021, 2:18 PM IST

شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر سوپور میں ایک نجی آرگنائزیشن اکمو کیر فاؤنڈیشن کی طرف سے منشیات سے بچنے کے حوالے سے ایک بیداری مہم پروگرام کا اہتمام کرکے سب ضلع ہسپتال سوپور سے لیکر ہائر سیکنڈری اسکول سوپور تک طالب علموں نے ایک بڑی ریلی کا انعقاد بھی کیا اور طالب علموں کے ہاتھوں میں بینر تھے جس پر لکھا تھا ''اس منشیات سے خود بھی بچو اور اپنے لوگوں کے ساتھ ساتھ اپنے معاشرے کو بھی بچائے'' تاکہ آنے والے نسل کو اس بدعت سے محفوظ رکھا جائے گا۔

سوپور میں منشیات کے خلاف ایک بیداری پروگرام کا اہتمام

اس پروگرام میں سوپور کے معزز شہریوں ،ٹریڈرس فیڈریشن، کونسلروں، پولیس کے اعلیٰ افسروں اور طالب علموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

انہوں نے اس دوران کہا کہ اس طرح کے بیداری مہم پروگرام ضلع سطح، تحصیل سطح، بلاک سطح کے علاوہ کالجوں، اسکولوں اور کوچنگ سینٹروں میں شروع کئے جائیں تاکہ ہم اس معاشرے کو اس بدعت سے پوری طرح صاف رکھ سکیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details