اردو

urdu

ETV Bharat / state

Awareness Programme on Drug Abuse : ڈگری کالج سوپور میں منشیات کے حوالے سے آگاہی پروگرام منعقد - ڈگری کالج سوپور میں آگاہی پروگرام

’’منشیات کے حوالے سے آگاہی پروگرام روٹین عمل بن چکا ہے، Programme on Drug de Addictionتاہم اس حوالے سے روایتی طور ہٹ کر اور سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔‘‘

Awareness Programme on Drug Abuse : ڈگری کالج سوپور میں منشیات کے حوالے سے آگاہی پروگرام منعقد
Awareness Programme on Drug Abuse : ڈگری کالج سوپور میں منشیات کے حوالے سے آگاہی پروگرام منعقد

By

Published : Jun 14, 2022, 2:14 PM IST

شمالی کشمیر North Kashmirکے ضلع بارہمولہ کے ڈگری کالج سوپور میں سرینگر کی ایک غیر سرکاری تنظیم Grooming Kashmir نے منشیات کے مضر اثرات سے عوام خاص کر نوجوانوں کو آگاہ کرنے کی غرض سے ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا۔ Awareness Programme on Drug Abuse at Govt Degree College Soporeآگاہی پروگرام میں کالج کے عملہ و طلبہ سمیت سیول سوسائٹی ممبران کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

ڈگری کالج سوپور میں منشیات کے حوالے سے آگاہی پروگرام منعقد

پروگرام کے دوران مقررین نے منشیات کے مضر اثرات پر مقالات پڑھے وہیں منشیات کے بڑھتے رجحان کو کم کرنے اور لوگوں خاص کر طلبہ کو منشیات سے دور رہنے کی تلقین کی گئی۔ Awareness Programme on Drug Abuseمقررین نے منشیات کے بڑھتے رجحان کو کم کرنے اور لوگوں کو منشیات سے دور رکھنے کے حوالے سے نوجوانوں کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے منتظمین نے بتایا کہ ’’منشیات کے حوالے سے آگاہی پروگرام روٹین عمل بن چکا ہے، تاہم اس حوالے سے روایتی طور ہٹ کر اور سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔‘‘ Programme on Drug de Addictionانہوں نے مزید کہا کہ منشیات سمیت دیگر سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے لیے انکی این جی او نے سرینگر میں ایک کاؤنسلنگ سنٹر قائم کیا ہے اور اب اس کی ایک شاخ سوپور میں قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details