بارہمولہ:وادی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام اور اسکی ریزورٹ گلمرگ میں برفانی تودہ گر آنے کے بعد حکام نے فوری طور بچاؤ کارروائی شروع کر دی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اسکی ریزارٹ گلمرگ میں ’’افروٹ چوٹی‘‘ پر اچانک برف کا تودہ گرآیا جس میں نصف درجن کے قریب سیاح پھنس گئے۔ جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران 19بین الاقوامی سیاحوں اور دو مقامی گائیڈز کو ریسکیو کر لیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ برفبانی تودے کی اطلاع موصول ہوتے ہی جموں و کشمیر پولیس اور ٹورزم محکمہ کی جانب سے فوری طور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس میں دو سیاحوں کی لاشیں برآمد کی گئیں جبکہ 19سیاحوں اور دو مقامی گائیڈز کو زندہ بازیاب کر لیا گیا۔ فوت ہوئے اور ریسکیو کیے جانے والے سبھی بین الاقوامی سیاح ہیں۔ پولیس نے طبی و قانونی لوازمات کے لیے سیاحوں کی لاشیں اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔