بارہمولہ (جموں و کشمیر) :شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سرحدی قصبہ اوڑی میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے متصل کمان پوسٹ کو فوج کی جانب سے سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق فوج ’’کمان پوسٹ‘‘ کو ایک سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دے رہی ہے کیونکہ یہ مقام سیاحوں کے لیے خاص طور پر لائن آف کنٹرول کے اس پار کے مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے مشہور مقامات میں سے ایک ہے اور ساتھ ہی یہ علاقہ بھی انتہائی خوبصورت ہے۔
ایک مقامی سرپنچ، فیصل اقبال خان نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’کمان پوسٹ کے اپ گریڈ شدہ ورژن سے سیاحوں کو راغب کرانے کے ساتھ ساتھ اس سے یہاں کے مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔‘‘ انہوں نے فوج اور ایل جی انتظامیہ کی جانب سے کمان پوسٹ کو سیاحتی نقشے پر لائے جانے کی ستائش کرتے ہوئے اوڑی کے دیگر مقامات کو بھی سیاحتی نقشے پر لائے جانے کی امید ظاہر کی۔