اردو

urdu

ETV Bharat / state

Floral Tribute to Bipin Rawat : بپن راوت کی برسی، بارہمولہ میں فوج کی جانب تقریب منعقد - بارہمولہ کے ڈاک بنگلوو میں تقریب

فوج کے سابق چیف جنرل بپن راوت کی پہلی برسی کے موقع پر فوج کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب کے دوران انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا گیا۔ Floral Tribute to Bipin Rawat on his 1st Death Anniversary

بپن راوت کی برسی، بارہمولہ میں فوج کی جانب تقریب منعقد
بپن راوت کی برسی، بارہمولہ میں فوج کی جانب تقریب منعقد

By

Published : Dec 9, 2022, 6:37 PM IST

بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ڈاک بنگلوو میں فوج کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل بپن راوت کی پہلی برسی کے موقع پر فوج نے تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں آنجہانی بپن راوت کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ فوج کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب میں فوج کے اعلیٰ افسران سمیت میونسپل کونسل بارہمولہ کے صدر توصیف رینہ سمیت مقامی باشندوں خصوصاً طلبہ نے بھی شرکت کی۔ Bipin Rawat Death Anniversary

بپن راوت کی برسی، بارہمولہ میں فوج کی جانب تقریب منعقد

تقریب کے موقع پر مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے فوج کے سابق چیف کو ان کے پہلی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: ’’بارہمولہ کے ساتھ بپن راوت کی کافی یادیں جڑی ہوئی ہیں۔‘‘ اس موقع پر میونسپل کونسل بارہمولہ کے صدر توصیف رینا نے کہا کہ ’’بپن راوت نے کافی عرصہ بارہمولہ میں اپنی خدمات انجام دی ہیں،انہیں بارہمولہ کے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔‘‘ Army Pays Tribute to Bipin rawat in Baramulla

واضح رہے کہ فوج کے سابق چیف جنرل بپن راوت گزشتہ سال ایک ہیلی کاپٹر کریش کے دوران فوت ہو گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details