بارہمولہ (جموں و کشمیر):خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں حکومت کی جانب سے وضع کی گئ اسکیموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کی غرض سے مختلف پروگرامز اور سیمنارز منعقد کیے جاتے ہیں۔ اسی کڑی کے طور پر شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سرحدی علاقے اوڑی کے نور العلوم سکینڈری اسکول میں فوج کے زیر اہتمام خواتین کے لیے ایک خصوسی آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
آگاہی پروگرام ’’ وومین امپاورمنٹ اینڈ اوئیرنس‘‘ کے عنوان سے منعقد کیا گیا تھا اور منتظمین کے مطابق اس کے انعقاد کا اصل مقصد خواتین خاص کر اسکولوں میں زیر تعلیم طالبات کو یوٹی سرکار و مرکزی وحکومت کی جانب سے وضع کی گئی اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی جا سکے۔ پروگرام کے دوران مقررین نے طالبات کو نہ صرف مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی بلکہ ان سے استفادہ کرنے کے طریقہ کار بھی سکھائے۔