اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ: پہاڑی سے پھسل کر فوجی جوان زخمی - فوجی جوان زخمی

بارہمولہ ضلع کے اڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ پہاڑی سے نیچے پھسلنے کی وجہ سے ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

By

Published : Oct 28, 2021, 10:55 PM IST

شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ پہاڑی ڈھلوان سے نیچے پھسلنے کی وجہ سے ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا۔

حکام نے جمعرات کی سہ پہر کو بتایا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں اڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ پہاڑی ڈھلوان سے نیچے پھسلنے کے بعد ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یونٹ 12 جاٹ کے لانس نائیک کے عہدے پر تعینات مصطفی بدھ کی شام معمول کی گشت کے دوران پھسل گئے۔

یہ بھی پڑھیں: تریپورہ میں پرتشدد واقعات: حکومت پر راہل گاندھی کی سخت تنقید



واضح رہے کہ زخمی فوجی جوان کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں سے انہیں خصوصی آر آر نے ترجیحی علاج کے لیے سری نگر کے 92 بیس ہسپتال ریفر کر دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details