بارہمولہ:وادی کشمیر میں اتوار کے روز دیوالی کا تہوار مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ہندو مذہب سے وابستہ لوگوں خاص کر کشمیری پنڈتوں نے اس موقع پر بھگوان رام سے منسوب مندروں میں حاضر ہو کر امن و سکون کی بحالی کے لئے دعائیں مانگیں۔ سکیورٹی فورسز اہلکاروں نے بھی اپنے اپنے کیمپوں میں دیوارلی کا تہورا انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا اور اس موقع پر ایک دوسرے کو مبارک باد بھی دی اورمٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔
جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سرحدی علاقہ اوڑی کے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کے جوانوں نے دیوالی کا تہوار منایا۔ فوجی جوانوں نے سونی گاؤں علاقہ میں مقامی لوگوں کے ساتھ دیوالی منائی۔بتادیں کہ اس علاقہ میں مقامی لوگ اور فوج ایک ساتھ ہولی، عید اور رکھشا بندھن جیسے تہوار بھی مناتے رہے ہیں۔ فوج کے جوانوں کی ایک ٹیم سونی گاؤں پہنچی، جہاں مقامی لوگوں نے گھروں کو روشنیوں سے سجایا اور فوجیوں کا ڈھول اور پھولوں سے استقبال کیا گیا، اس کے بعد مٹھائیوں تقسیم کی گئی۔