پولیس ذرائع نے بتایا کہ 226 انجینئرنگ ریجمنٹ ٹینگنافیلڈ یونٹ کے ایک فوجی جوان نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
اوڑی میں فوجی جوان کی خودکشی - بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر
جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
اوڑی میں فوجی جوان نے خودکشی کر لی
ہلاک شدہ فوجی جوان کی شناخت تلنگانہ کے ایس سری نواس(۲۷) کے بطور ہوئی ہے۔ وہ بونیار اوڑی میں آرمی یونٹ میں اپنے فرائض انجام دے رہا تھا۔
اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کو شروع کر دی ہے۔