اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ: برفباری میں آرمی نے حاملہ خاتون کو ہسپتال پہنچایا - لوگوں نے ہسپتال پہنچایا

بھاری برفباری کے درمیان جہاں عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے وہیں فوج بھی لوگوں کی مدد کے لئے کام کر رہی ہے۔

Army help
آرمی نے مدد کی

By

Published : Jan 8, 2021, 12:38 PM IST

جموں وکشمیر میں بھاری برفباری کے سبب ان دنوں معمولات زندگی درہم برہم ہیں۔ بھاری برفباری کے درمیان جہاں عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، وہیں فوج بھی لوگوں کی مدد کے لئے کام کر رہی ہے۔

آرمی نے مدد کی

ضلع بارہمولہ کے سوپور میں واقع رفیع آباد ڈنوار گاؤں کی ایک حاملہ خاتون کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کل سے گشت کر رہا ہے، اس ویڈیو میں فوج کے جوان ایک حاملہ خاتون کو سٹریچر پر برف کے درمیان سے ہسپتال لے جا رہے ہیں۔

تقریبا دو گھنٹے تک برف میں پیدل چل کر فریدہ بیگم نامی ایک حاملہ خاتون کو آرمی کے جوانوں نے ہسپتال پہنچایا، جہاں انہوں نے بچے کو جنم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر: موسم میں بہتری، قومی شاہراہ ہنوز بند

بچے کی پیدائش ہسپتال میں ہوئی اور اب زچہ اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔ اس کے بعد آرمی کے ان جوانوں نے خاتون اور ان کے بچے کو ہسپتال سے گھر بھی پہنچا دیا۔

دراصل کشمیر میں ان دنوں بھاری برفباری ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے سڑکیں بند ہیں۔ اس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں مقید ہوکر رہ گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details