اردو

urdu

By

Published : May 13, 2023, 10:16 AM IST

Updated : May 13, 2023, 11:21 AM IST

ETV Bharat / state

Infiltration Attempt in Baramulla فوج نے بارہمولہ میں عسکریت پسندوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی

جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر سکیورٹی فورسز نے ہفتہ کو دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام کے مطابق عسکریت پسندوں نے علی الصبح بارہمولہ ضلع کے اڑی سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کی لیکن چوکس فوجیوں نے اسے ناکام بنا دیا۔ JCO Injured in Uri Sector

Infiltration in Baramulla
Infiltration Attempt in Baramulla

فوج نے بارہمولہ میں عسکریت پسندوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی

بارہمولہ: سرکاری ذرائع کے مطابق آج صبح جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ایل او سی اوڑی میں فوج نے ایک دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے یہ دراندازی کی کوشش کی گئی تھی جس کو فوج نے ناکام بنا دیا اور ان کی جانب سے ایک کارڈ کوپٹر بھی بھیجا گیا تھا جس پر بھارتی فوج نے فائرنگ کی لیکن کارڈ کوپٹر واپس چلا گیا۔ وہیں دراندازی کی کوشش کے دوران گولیوں کا تبادلہ بھی ہوا جس میں بتایا جا رہا ہے کہ آرمی کے جی سی او زخمی ہو گئے ہیں انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ابھی بھی گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں جی ٹونٹی بھی ہونے والا ہے جس کو لے کر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Infiltration Attempt In Poonch پونچھ میں دراندازی کی کوشش ناکام، ایک درانداز ہلاک

واضح رہے کہ 9 اپریل کو جموں و کشمیر کے پونچھ میں ایل او سی پر فوج نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا، وہیں ایک در انداز ہلاک ہوا۔ فائرنگ میں ایک در انداز ہلاک ہوا جبکہ دیگر درانداز جنگل کی طرف بھاگ گئے۔ وہیں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں و کشمیر پولیس دلباغ سنگھ نے سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی اور سرحد پر سکیورٹی فورسز چوکسی اور نگرانی کررہے ہیں اور کسی بھی دشمن کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ دلباغ سنگھ نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک ایل او سی اور سرحد سے ہتھیار، منشیات بھی اسمگل کررہا ہے جو عسکریت پسندی میں استعمال کیے جاتے ہیں۔

Last Updated : May 13, 2023, 11:21 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details