طلباء کو با ہنر بنانے، انکی حوصلہ افزائی اور انکے ہنر کو ایک پیلٹ فارم مہیا کرنے کی غرض سے مازبگ، سوپور میں فوج نے ایک ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں اے جی ایس مازبگ کے علاوہ دیگر طلباء نے بھی شرکت کی۔
پروگرام کے دوران 18 سالہ طالب علم مصیب الطاف کو فوج کی 22 آر آر نے اعزاز سے نوازا۔ مصیب الطاف نے حال میں نفسیات کے موضوع پر ایک کتاب تحریر کی ہے۔