اردو

urdu

ETV Bharat / state

Three Infiltrators Neutralised اوڑی کے کمل کوٹ سیکٹر میں تین درانداز ہلاک - ssp baramulla on infiltration bid

فوج اور بارہمولہ پولیس نے اوڑی کے کمل کوٹ سیکٹر میں مدیان نانک پوسٹ کے قریب تین دراندازوں کو ہلاک کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔ Three Infiltrators Neutralized in Uri

اوڑی کے کمل کوٹ سیکٹر میں تین درانداز ہلاک
اوڑی کے کمل کوٹ سیکٹر میں تین درانداز ہلاک

By

Published : Aug 25, 2022, 2:38 PM IST

Updated : Aug 25, 2022, 6:03 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی کے کمل کوٹ علاقے میں پولیس اور فوج نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تین درانداز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔Three Infiltrators Neutralized in Uri

جموں و کشمیر پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ فوج اور بارہمولہ پولیس نے اوڑی کے کمل کوٹ سیکٹر میں مدیان نانک پوسٹ کے قریب تین غیر ملکی دراندازوں کو ہلاک کر دیا۔ جائے وقوعہ سے لاشوں کے ساتھ اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

اوڑی کے کمل کوٹ سیکٹر میں تین درانداز ہلاک

ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمد بھٹ نے اس حوالے سے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایل او سی کے پاس کچھ مشتبہ درانداز درندازی کی کوشش میں تھے۔سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین دراندازوں کو ہلاک کیا ہے۔ ہلاک ہونے والے دراندازوں سے گولہ و بارود بھی برآمد کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوج نے دراندازی کی دو بڑی کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔ فوج نے ان کارروائیوں میں دو دراندازوں کو مار گرانے اور ایک درانداز کو زندہ پکڑنے کا دعوی کیا ہے۔ Army foils infiltration bid in JK۔

اوڑی کے کمل کوٹ سیکٹر میں تین درانداز ہلاک

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Aug 25, 2022, 6:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details