اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tributes Paids to CDS Bipin Rawat: بارہمولہ میں فوجی سربراہ بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا - فوج کے 15 کور کمانڈر ڈی پی پانڈے

بارہمولہ میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت کو آج خراج عقیدت Tributes Paids to CDS Bipin Rawat پیش کیا گیا۔ تمل ناڈو کے کنور میں بدھ کے روز بھارتی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر IAF Helicopter Crash درد ناک حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت bipin rawat اور ان کی اہلیہ مدھولیکا سمیت 13 لوگوں کی موت ہوگئی۔جس کے بعد

بارہمولہ میں فوجی سربراہ بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
بارہمولہ میں فوجی سربراہ بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

By

Published : Dec 9, 2021, 2:41 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے شیر وانی ہال میں فوجی سربراہ بپن راوت کو آج خراج عقیدت Tributes Paids to CDS Bipin Rawat پیش کیا گیا۔ اس پروگرام میں فوج کے 15 کور کمانڈر ڈی پی پانڈےLieutanant General Devendra Pratap Pandey کے ساتھ ساتھ فوج کے تمام اعلی افسران نے بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس دوران کور کمانڈر ڈی پی پانڈے نے بتایا کہ اچانک ان کی موت کی خبر سے پورے بھارت بالخصوص بارہمولہ کو بہت بڑا صدمہ پہنچا ہے۔ بپن راوت بھارت کے لیے جو کام کر رہے تھے وہ صرف قابل فخر نہیں بلکہ قابل مسرت بھی ہے۔

بارہمولہ میں فوجی سربراہ بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا


ڈی پی پانڈے نے مزید بتایا کہ وہ لوگوں کا مسیحا بن کر کام کر رہے تھے۔ بپن راوت اس وقت ایک بڑے عہدے پر فائز تھے لیکن اس کے باوجود بھی وہ لوگوں کے لیے کام کر رہے تھے۔ فوج کے اعلی افسروں نے کہا کہ ان کی موت پورے بھارت اور پورے جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے ایک ایسا صدمہ ہے جو کافی عرصہ تک ہمارے دلوں کے اندر موجود رہے گا۔ انہوں نے جو قربانی دی ہے اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔


مزید پڑھیں:Bipin Rawat Dies in Chopper Crash: بپن راوت کا جمعہ کو دہلی چھاونی میں ہوگی آخری رسومات

وہیں، ضلع بارہمولہ کے میونسپل کونسل کے چئیرمین توصیف رینا کے علاوہ خواتین کی ایک بڑی تعداد نے بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر توصیف رینا نے کہا کہ ان کے جانے سے پورے ضلع بارہوملہ کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے پورے ضلع بارہمولہ کے لوگوں کے لیے اپنے آپ کو وقف کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details