اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ کے بونیار میں اسلحہ برآمد

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقہ بونیار میں فوج نے اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بارہمولہ کے بونیار میں اسلحہ برآمد
بارہمولہ کے بونیار میں اسلحہ برآمد

By

Published : Aug 31, 2020, 7:04 PM IST

تفصیلات کے مطابق ضلع کے بونیار میں سیکیورٹی فورسز نے آج صبح کاروڈن اور سرچ آپریشن شروع کیا جس دوران اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کر لیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کو ملی اطلات کے مطابق آج آوڑی بونیار کے جنگلات پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا اور سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔جس میں 02 ڈسینٹل اے کے 47 ، 02 اے کے میگزین ، 74 اے کے راؤنڈ ، 10 دستی بم ، 01 پستول ، 02 ریڈیو سیٹ، پاکستان کی کرنسی 4000 اور 01 پاؤچ شامل ہیں۔

بارہمولہ کے بونیار میں اسلحہ برآمد

اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details