اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈگری کالج سوپور کے یوم تاسیس پر تقریب کا انعقاد - کالج طلباء و اساتذہ

ڈگری کالج سوپور کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب میں مختلف ثقافتی و علمی پروگرامز پیش کیے گئے۔ پروگرامز سے طلبہ کافی محظوظ ہوئے۔

ڈگری کالج سوپور میں کالج کے یوم تاسیس کی نسبت سے تقریب منعقد
ڈگری کالج سوپور میں کالج کے یوم تاسیس کی نسبت سے تقریب منعقد

By

Published : Nov 18, 2021, 1:39 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور ڈگری کالج میں کالج کے یوم تاسیس کی نسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کالج طلباء سمیت اساتذہ نے بھی شمولیت کی۔

ڈگری کالج سوپور میں کالج کے یوم تاسیس کی نسبت سے تقریب منعقد

تقریب کے دوران مختلف ثقافتی و علمی پروگرامز منعقد کیے گئے۔ وہیں سوپور کے معروف گلوکار شفیع سوپوری نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کالج طلباء و اساتذہ سے داد تحسین حاصل کی۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے طلباء نے کہا کہ یوم تاسیس کی نسبت سے منعقد کیے گئے پروگرام سے سبھی کافی محظوظ ہوئے۔

مزید پڑھیں:بارہمولہ: گورنمنٹ میڈیکل کالج میں یوم اطفال کا اہتمام

یوم تاسیس کی تقریب میں طلبہ نے مختلف رنگا رنگ پروگرام پیش کیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details