بارہمولہ: شمالی کشمیر کے معروف دینی ادارہ دارالعلوم مہراج پورہ، سوپور میں دو سو کے قریب حفاظ کرام اور فضلاء کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ Darul Uloom Sopore Dastarbandi تین سال کے وقفہ کے بعد ادارہ کی جانب سے جلسہ دستار بندی کا اہتمام عمل میں لایا گیا جس میں حالیہ برسوں کے دوران مدرسہ سے فارغ ہونے والے 198 حفاظ کرام و فضلاء کرام کی دستار بندی عمل میں لائی گئی۔ حفاظ و فضلاء کو انعامات و اسانید سے بھی نوازا گیا۔
جلسہ دستار بندی میں سوپور سمیت دیگر کئی علاقوں سے آئے سینکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر مدرسہ کی جانب سے وادی کشمیر سمیت بیرون ریاست سے علماء کرام کو مدعو کیا گیا تھا۔ Dastarbandi at Sopore Religious Seminaryعظیم الشان جلسہ دستار بندی میں علماء کرام نے دینی تعلیم کے حصول خصوصاً علوم قرآن اور علوم حدیث کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ علماء نے مدارس کی اہمیت کے حوالے سے کہا کہ مدارس میں حفاظ و علماء تیار کیے جاتے ہیں جو دین اسلام کی ترویج و اشاعت کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔