شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں فوج کی جانب سے خواتین کے لئے ایک سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں جوان سال لڑکیوں نے شرکت کی۔
بارہمولہ : فوج کی جانب سے خواتین کے لئے سائیکل ریلی کا انعقاد اس موقعے پر مشہور و معروف فلم اداکار
ملند سومن نے سائیکل ریلی کو ہری جھنڈی دکھاکر بارہمولہ سے اوڑی کمان پوسٹ تک روانہ کیا۔ اس سائیکل ریلی میں 140 خواتین نے شرکت کی اور یہ پروگرام اس نوعیت کا پہلا پروگرام تھا جس میں صرف جوان سال لڑکیوں نے شرکت کی۔
ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے چنار کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی)، لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈےنے بتایا کہ ''آج ہم نے یہ پروگرام صرف اور صرف خواتین کے لئے رکھا تھا اور یہ کافی کامیاب رہا اور اس سائیکل ریلی میں لڑکیوں میں کافی جوش دیکھنے کو ملا۔''
یہ بھی پڑھیں : کپوارہ: عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک پولیس اہلکار سپرد خاک
اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ 'اس طرح کے پروگرام ہر ضلع میں کئے جائیں گے بالخصوص ضلع بارہمولہ، بانڈی پورہ اور کپوارہ میں ان پروگرامس کو اولیت حاصل رہے گی، تاکہ اس سے یہاں کے ہنرمند لڑکے اور لڑکیوں کو ایک اچھا پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا۔'