اردو

urdu

'عوام کو گندہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے'

لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ جل شکتی کی جانب سے ان کو گندہ پانی فراہم کیا جاتا ہے، اس سے علاقے کے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

By

Published : Aug 20, 2020, 4:36 PM IST

Published : Aug 20, 2020, 4:36 PM IST

عوام کو گندہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے
عوام کو گندہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع سوپور قصبہ کے لوگ پینے صاف پانی سے محروم ہیں۔ اس سے عوام پریشان ہے۔

عوام کو گندہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سوپور کے بمئی آدی پورہ گاؤں کے لوگوں نے بتایا کہ محکمہ جل شکتی کی جانب سے ان کو گندہ پانی فراہم کیا جاتا ہے، اس سے علاقے کے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ 'ہم کو کیڑے مکوڑے والا پانی پینا پڑتا ہے اور اس سے اکثر و بیشتر علاقے میں لوگ بیمار پڑتے ہیں۔ ہم نے سرکار اور محکمہ جل شکتی سے کئی بار گزارش کی کہ وہ گاؤں میں صاف پانی فراہم کرے لیکن وہ ہماری نہیں سنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن میں بھی چلنے والا کاروبار


اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایگزیکٹیو انجینیئر جل شکتی سوپور غلام رسول نے کہا کہ ہم کل ایک ٹیم بمئی بھیجیں گے اور دیکھیں گے کہ علاقے میں کیوں گندہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ ہم وہاں کے پانی کا ٹیسٹ کریں گے۔' انہوں نے کہا کہ ہم نے وہاں پچاس ہزار لیٹر واٹر ٹینکی بھی بنائی ہے اور کچھ ہی دونوں میں ہم پورے علاقے کو صاف پانی فراہم کریں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details