اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی جی پی نے پولیس لائنس میں بھرتی کے عمل کی تیاریوں کا جائزہ لیا

اس موقع پر ڈی جی پی جموال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سرحد پر مسلسل پاکستان کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سے یہاں کے لوگوں نے بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے جبکہ مرکزی حکومت کی جانب سے یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کے ساتھ ملک کی خدمت کا بھی موقع ملے گا۔

ڈی جی پی نے پولیس لائنس میں بھرتی کے عمل کی تیاریوں کا جائزہ لیا
ڈی جی پی نے پولیس لائنس میں بھرتی کے عمل کی تیاریوں کا جائزہ لیا

By

Published : Jul 3, 2021, 11:48 AM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے سرحدی علاقوں کے نوجوانوں کے لیے دو کمپنیاں بنانے کے اعلان کے بعد کل سے بھرتی کا سلسلہ شروع ہوگا۔

پولیس کے ڈی جی پی سکیورٹی جے ایس جموال نے بارہمولہ کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے بارہمولہ ڈسٹرکٹ پولیس لائنس میں بھرتی عمل کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔

ڈی جی پی نے پولیس لائنس میں بھرتی کے عمل کی تیاریوں کا جائزہ لیا

اس موقع پر جموال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھرتی میں شمالی کشمیر کے تینوں اضلاع کے نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا جبکہ پہلی بار اس بھرتی میں جسمانی ٹیسٹ کے لیے ڈیجیٹل سسٹم کا استعمال بھی کیا جائے گیا۔

ایس ڈی جموال نے کہا کہ 'سرحدی علاقے کے لوگوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے ایک تحفہ دیا گیا ہے، جس میں پولیس کی دو بٹالین بنائی جارہی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 19 جولائی سے


انہوں نے کہا کہ 'سرحد پر مسلسل پاکستان کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سے یہاں کے لوگوں نے بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے جبکہ مرکزی حکومت کی جانب سے یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کے ساتھ ملک کی خدمت کا بھی موقع ملے گا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details