اردو

urdu

By

Published : Apr 7, 2023, 11:50 AM IST

ETV Bharat / state

Bike Rally in Sopore: سوپور میں بائیک ریلی کا اہتمام

نوجوانوں کو کھیل سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی جانب راغب کرنے اور منشیات سے دور رکھنے کا پیغام پہنچانے کی غرض سے شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں بائیک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

سوپور میں بائیک ریلی کا اہتمام
سوپور میں بائیک ریلی کا اہتمام

سوپور میں بائیک ریلی کا اہتمام

سوپور:شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں فوج اور زینگیر اسپورٹس ایسوسی ایشن کی اشتراک سے نوجوانوں کے لئے ایک بائک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں قریب 50مقامی نوجوانوں نے شرکت کی۔ بائک ریلی کو اے ڈی سی سوپور، شبیر احمد رینہ، نے ہری جھنڈی دکھا کر وٹلب، سوپور سے روانہ کیا اور یہ ریلی مختلف سڑکوں، بازاروں اور دیہات سے ہوتے ہوئے سوپور کے سیلو علاقے میں اختتام پذیر ہوئی۔

اے ڈی سی سوپور نے بائیک ریلی کے حوالہ سے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بائک ریلی کا مقصد نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیل کود کی سرگرمیوں میں شرکت کی دعوت اور کھیلوں کی جانب راغب کرانا ہے تاکہ نوجوان ذہنی و جسمانی طور تندرست رہنے کے ساتھ ساتھ ملک و سماج دشمن سرگرمیوں خصوصاً منشیات سے دور رہ سکیں۔

رینہ نے کہا کہ بائیک ریلی میں قریب پچاس نوجوانوں نے شمولیت کی اور انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی اس قسم کے پروگرامز منعقد ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’وقت کی ضرورت ہے کہ نوجوانوں کے لئے سپورٹس کے زیادہ سے زیادہ پروگرامز منعقد ہونے چاہیے تاکہ نوجوان ان پروگرامز میں شرکت کریں اور مختلف کھیل مقابلوں کو حصہ بنیں۔‘‘ رینہ نے کہا کہ سوپور انتظامیہ کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر پولیس کا بھی اس میں تعاون رہے گا۔

منشیات کے بڑھتے رجحان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شبیر احمد رینہ نے کہا کہ ’’موجودہ وقت میں منشیات کے حوالے سے صورتحال کافی خراب ہے اور کئی نوجوان غلط کاموں کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ ہم پوری کوشش کریں گے کہ ہمارا نوجوان اچھے کاموں کی طرف مائل ہو اور اس طرح کی سرگرمیوں سے دور رہے۔‘‘

مزید پڑھیں:فوج نے کرگل وجے دیوس منانے کے لیے موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details