اردو

urdu

ETV Bharat / state

Block Diwas Baramulla رفیع آباد، بارہمولہ میں بلاک دیوس کا اہتمام - بارہمولہ میں منعقدہ بلاک دیوس

رہامہ، بارہمولہ میں منعقدہ بلاک دیوس کے دوران مختلف محکمہ جات کی جانب سے اسٹالز قائم کیے گئے تھے۔ ADC Sopore Chaired Block Diwas

a
رفیع آباد، بارہمولہ میں بلاک دیوس کا اہتمام

By

Published : May 16, 2023, 5:23 PM IST

رفیع آباد، بارہمولہ میں بلاک دیوس کا اہتمام

بارہمولہ (جموں و کشمیر) : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں انتظامیہ کی جانب سے رہامہ، رفیع آباد میں بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا۔ بلاک دیوس میں اے ڈی سی، سوپور، شبیر احمد رینہ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ مختلف محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے کئی افسران، پی آر آئی نمائندگان سمیت مقامی باشندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بلاک دیوس کے موقع پر محکمہ محکمہ جات نے اسٹالز بھی قائم کئے تھے۔

بلاک دیوس کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران اے ڈی سی سوپور نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’حکومت کی جانب سے وضع کی گئی مختلف اسکیموں کو لوگوں تک پہنچانے کی غرض سے ہی اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔‘‘ انہوں نے عوام الناس سے اس طرح کے پروگرامز میں شرکت کرکے سرکاری اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے کی بھی تلقین کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاک دیوس کے دوران عوامی وفود اپنے اپنے علاقہ جات میں درپیش مسائل و مشکلات سے متعلقہ افسران کو آگاہ کرتے ہیں۔ اے ڈی سی سوپور نے کہا کہ روہامہ، رفیع آباد میں منعقدہ بلاک دیوس کے دوران بعض عوامی اہمیت کے مسائل کو موقع پر ہی حل کیا گیا۔ اس کے علاوہ زیر التواء، زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کو بر وقت مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

ادھر، بلاک دیوس میں شریک بی ڈی سی رہامہ نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے عوام الناس کو راحت پہنچانے اور انہیں مختلف اسکیموں سے روشناس کرانے کی غرض سے اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

مزید پڑھیں:Block Diwas in Uri: ترکانجن، اوڑی میں بلاک دیوس کا انعقاد

ABOUT THE AUTHOR

...view details