اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور: مارکیٹ چیکنگ کے دوران جرمانہ وصول

اے ڈی سی سوپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سماجی دوری کا خاص خیال رکھا جائے اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

سوپور: مارکیٹ چیکنگ کے دوران جرمانہ وصول
سوپور: مارکیٹ چیکنگ کے دوران جرمانہ وصول

By

Published : Jul 29, 2020, 5:41 PM IST

شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں آج اے ڈی سی سجاد پرویز نے مارکیٹ کا اچانک دورہ کیا جس دوران انہوں نے حکومتی احکامات کی پاسداری نہ کرنے والوں سے جرمانہ وصول کیا۔ ایڈشنل ڈپٹی کمشنر سوپور کے ہمراہ نائب تحصیلدار سوپور محمد اشرف، تحصیل آفس اور اے ڈی سی آفس کے علاوہ میونسپل کمیٹی سوپور کے ملازمین موجود تھے۔

سوپور: مارکیٹ چیکنگ کے دوران جرمانہ وصول

انہوں نے تمام دکانداروں سے اپیل کی کہ بنا ماسک گاہکوں کو چیزیں فروخت نہ کریں تاکہ کورونا وائرس سے متعلق جاری احکامات پر عمل درامد ہو۔

انہوں نے کہا ہمارا فرض ہے کہ ہم کورونا وائرس سے خود کو بھی محفوظ رکھیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔

اس حوالے سے اے ڈی سی سوپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوروناوائرس سے بچاؤ کے لئے سماجی دوری کا خاص خیال رکھا جائے اور ماسک کا استعمال یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: سوپور: چشموں کے پانی کو گاؤں تک پہنچانے کا مطالبہ

انہوں نے دکانداروں سے گزارش کی کہ کھانے پینے کی چیزوں کو مناسب داموں میں فروخت کیا جائے۔

احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں اے ڈی سی سوپور نے دکانداروں اور عام لوگوں سے پانچ ہزار روپے بطور جرمانہ وصول کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details