اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ میں ادبی مرکز مشاعرہ کا انعقاد

ادبی مرکز مشاعرہ میں جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جموں وکشمیر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی کے لئے ایک مستقل اور موزوں سکریٹری کو نامزد کیا جائے۔

بارہمولہ میں ادبی مرکز مشاعرہ کا انعقاد
بارہمولہ میں ادبی مرکز مشاعرہ کا انعقاد

By

Published : Aug 23, 2021, 12:18 PM IST

Updated : Aug 23, 2021, 2:13 PM IST

ادبی مرکز کمراز جموں و کشمیر کی جانب سے گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں تنظیم کے صدر دفتر واقع کانسپورہ بارہمولہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے آغاز میں مرکز کی مختلف کمیٹیوں کی میٹنگس ہوئیں جن میں مختلف تنظیمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ کشمیری زبان و ادب کو درپیش مسائل ومشکلات پر سیر حاصل بحث ہوئی اور جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جموں وکشمیر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی کے لئے ایک مستقل اور موزوں سکریٹری کو نامزد کیا جائے۔

بارہمولہ میں ادبی مرکز مشاعرہ کا انعقاد

تقریب کے دوران ایک نعت ومنقبت مشاعرہ بھی منعقد ہوا۔ مشاعرے کی صدارت پروفیسر محمد زماں آزرده نے کی جب کہ ایوان صدارت میں صدر مرکز محمد امین بٹ، ڈاکٹر رفیق مسعودی اور عنایت گل بھی موجود تھے۔

تقریب کے آغاز میں مرکز کے نائب صدر اول سید اختر حسین منصور نے تلاوت کلام پاک پیش کیا جب کہ سید نادم بخاری نے نعت شریف پیش کیا۔ مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے صدر مرکز محمد آمین بٹ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

مشاعرے کی نظامت کے فرائض نوجوان قلمکار عابد اشرف نے انجام دیئے۔ مشاعرے میں جن دیگر شعراء نے شرکت کی ان میں شہناز رشید، رشید روشن، شبیر احمد شبیر، گلزار جعفر، صوفی شوکت، یوسف صمیم، رشید جوہر، شبنم گلزار اور میر شبیر شامل ہیں۔

دوسری نشست میں عباس جوہر کی دو کتابیں ‘خونہ خنجر‘ اور ‘بازار شام‘ جاری کی گئیں۔ اس نشست کی نظامت تنظیم کے جنرل سکریٹری شبنم تلگامی نے کی۔ جب کہ آخری نشست میں مرکز سے وابستہ اکائیوں کو جشن زریں کے سلسلے میں ورق زریں سند سے نوازا گیا اس نشست میں مرکز کے صدر محمد آمین بٹ کے علاوہ مرکز کے جنرل سکریٹری شبنم تلگامی بھی موجود تھے اور آخری نشست کی نظامت کے فرائض مرکز کے سکریٹری فاروق شاہین نے انجام دیئے۔

تقریب میں جن دیگر شعراء اور قلمکاروں نے شرکت کی ان میں مرکز کے نائب صدر دوم جاوید اقبال ماؤری، خزانچی مجید مجازی، میڈیا سکریٹری جمیل انصاری، شفیع شاکر، فاروق سنبلی، غلام حسن درویش، مسکین محمد اکبر، غلام رسول اجسی، میر طارق، منصور منتظر، عادل اسماعیل، ظہور ہائیگامی، فاروق رفیع آبادی، عبدالخالق شمس، جی ایم وحیدی، جی ایم ماہر، غلام الدین بہار، مزمل بشیر، شاہد دلنوی، قاضی غلام محمد گلشن، ضمیر انصاری، سید ممتاز بخاری، مقبول فائق، میر مشتاق میر غلام رسول دردپوری، قاضی آبادی، شوکت شہباز، سید مسعود شاداب اور محمد صدیق راجپوری وغیرہ شامل ہیں۔

Last Updated : Aug 23, 2021, 2:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details