بارہمولہ:عام آدمی پارٹی کی جانب سے بارہمولہ ضلع کے ڈاک بنگلوو میں ایک روزہ پارٹی کنونشن کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں پارٹی ورکران و لیڈران کے علاوہ مقامی باشندوں نے بھی شرکت کی۔ AAP Convention in North Kashmirپروگرام میں پارٹی کے اعلیٰ رہنائوں جن میں نئی دہلی کے کیبنٹ وزیر عمران حسین بھی شامل ہے نے شرکت کی۔ کنونشن کے دوران پارٹی لیڈران و کارکنان سے عام آدمی پارٹی کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عمران حسین نے بتایا کہ ’’پارٹی کنونشن کے دوران لیڈران و کارکنان کو اسمبلی انتخابات کے لیے تیار کرنا تھا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’دہلی و پنجاب کی طرح عآپ جموں و کشمیر میں بھی انتخابات میں کامیاب ہوکر حکومت قائم کرے گی۔‘‘ AAP Baramullaانہوں نے مزید کہا کہ عآپ عام آدمیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہی قائم کی گئی ہے۔